من كتاب الطهارة وضو اور طہارت کے مسائل 13. باب النَّهْيِ عَنْ الاِسْتِنْجَاءِ بِالْيَمِينِ: 13. داہنے ہاتھ سے استنجاء کرنے کی ممانعت کا بیان 39. باب في نَضْحِ الْفَرْجِ بَعْدَ الْوُضُوءِ: 39. وضو کے بعد شرم گاہ (رومالی) پر پانی چھڑکنے کا بیان 57. باب الْوُضُوءِ بِفَضْلِ وَضُوءِ الْمَرْأَةِ: 57. عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنے کا بیان |
سنن دارمي
من كتاب الطهارة وضو اور طہارت کے مسائل 52. باب الرُّخْصَةِ في تَرْكِ الْوُضُوءِ: بلا ضرورت وضو نہ کرنے کا بیان
جعفر بن عمرو بن اميہ سے مروی ہے کہ ان کے والد سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ نے انہیں خبر دی کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ ایک بکری کا دستانہ چھری سے کاٹ کر کھا رہے تھے، اتنے میں نماز کے لئے بلائے گئے تو آپ نے سکین (چھری) چھوڑ دی جس سے گوشت کاٹ رہے تھے، پھر کھڑے ہوئے اور آپ نے نماز پڑھی اور وضو نہ کیا۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف كسابقه ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 754]»
اس حدیث کی سند بھی حسبِ سابق ضعیف ہے، لیکن حدیث اور معنی صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 208]، [صحيح مسلم 355]، [صحيح ابن حبان 1141]، [نيل الأوطار 252/1] وضاحت:
(تشریح حدیث 749) یہ حدیث مذکورہ بالا حدیث کی ناسخ ہے جس سے معلوم ہوا کہ پکا ہوا گوشت کھانے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے، نیز اس حدیث میں چھری سے گوشت کاٹنے کی بھی اباحت ہے۔ لہٰذا چھری سے کاٹ کر گوشت کھایا جا سکتا ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف كسابقه ولكن الحديث صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.