104. باب الْحَائِضِ تَسْمَعُ السَّجْدَةَ فَلاَ تَسْجُدُ:
104. حائضہ اگر آیت سجدہ سنے تو سجدہ نہ کرے
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے حائضہ عورت کے بارے میں پوچھا گیا جو آیت سجدہ سنے، فرمایا: سجدہ نہیں کرے گی کیونکہ سجدہ بھی نماز ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1041]»
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 14/2]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح