جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 470. (237) بَابُ إِبَاحَةِ الِاقْتِصَارِ عَلَى تَسْلِيمَةٍ وَاحِدَةٍ مِنَ الصَّلَاةِ، نماز میں صرف ایک طرف سلام پھیرنے پر اکتفا کرنا جائز ہے
تخریج الحدیث:
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں اپنی دائیں جانب تھوڑا سا جُھکتے ہوئے اپنے چہرے کی جانب (یعنی سامنے) ایک سلام پھیرتے تھے۔
تخریج الحدیث: حسن
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ اپنے چہرے کے سامنے «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ» کہتے ہوئے ایک ہی سلام کہتی تھیں۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
حضرت ہشام بن عروہ اپنے والد سیدنا عروہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ» کہتے ہوئے ایک ہی سلام پھیرتے تھے۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
حضرت قاسم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو ایک سلام پھیرتے ہوئے دیکھا ہے۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ اپنے استاد محترم جناب بندار کی سند سے سیدنا عبید اللہ رضی اللہ عنہ سے اسی کی مثل روایت بیان کرتے ہیں، اور اس میں یہ اضافہ بیان کیا ہے کہ اور وہ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سلام پھیرتے وقت اپنی دائیں اور بائیں جانب التفات نہیں کرتی تھیں۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.