جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 405. (172) بَابُ التَّجَافِي بِالْيَدَيْنِ عِنْدَ الْإِهْوَاءِ إِلَى السُّجُودِ. سجدے کے لیے جھکتے وقت دونوں ہاتھوں کو (پہلوؤں سے) دور رکھنے کا بیان
جناب عطا بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوحمید الساعدی رضی اللہ عنہ کو دس صحابہ کرام کی موجودگی میں، جن میں سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بھی شامل ہیں، سنا کہ سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ نے فرمایا، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کو تم سے زیادہ جا نتا ہوں۔ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے۔ پھر حدیث کا کچھ حصّہ بیان کیا۔ اور کہا کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم «اللهُ أَكْبَرُ» کہتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم زمین کی طرف جُھکتے اور اپنے دونوں بازو اپنے دونوں پہلوؤں سے الگ رکھتے۔ جناب محمد بن یحییٰ نے (اپنی روایت میں یہ الفاظ بیان کیے) فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دونوں بازو اپنے دونوں پہلوؤں سے دور رکھتے ہوئے زمین کی طرف جُھکتے۔ محمد بن یحییٰ نے یہ اضافہ کیا کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے۔ تمام صحابہ کرام نے کہا کہ آپ نے سچ کہا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح نماز پڑھا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.