جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 443. (210) بَابُ الْجُلُوسِ بَعْدَ رَفْعِ الرَّأْسِ مِنَ السَّجْدَةِ الثَّانِيَةِ قَبْلَ الْقِيَامِ إِلَى الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ [وَ] إِلَى الرَّكْعَةِ الرَّابِعَةِ. دوسرے سجدے سے سراٹھانے کے بعد، دوسری یا چوتھی رکعت کے لیے اٹھنے سے پہلے بیٹھنے کا بیان
حضرت محمد بن عطاء، سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے اُن کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دس صحابہ کرام کی موجودگی میں فرماتے ہوئے سنا، اُن میں ایک سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ وہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو بالکل سیدھے کھڑے ہو جاتے۔ پھر باقی حدیث ذکر کی، فرمایا پھر آپ سجدے کے لئے زمین کی طرف جُھکے پھر کہا «اللهُ أَكْبَرُ» پھر اپنے بازوؤں کو اپنے پہلوؤں سے دور رکھا اور اپنے پاؤں کی انگلیاں کھولیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا بایاں پاؤں موڑا اور اُس پر بیٹھ گئے اور اطمینان کے ساتھ بیٹھ گئے حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر ہڈی اپنی جگہ لوٹ گئی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم (دوسرے) سجدے کے لئے جُھکے اور «اللهُ أَكْبَرُ» کہا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا پاؤں موڑا اور اعتدال کے ساتھ بیٹھ گئے یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پلٹ گئی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھے۔
تخریج الحدیث:
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اُنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی نماز کی وتر (طاق) رکعت میں ہوتے تو اُس وقت تک نہ اُٹھتے جب تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم برابر نہ بیٹھ جاتے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.