جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 292. (59) بَابُ ذِكْرِ فَضِيلَةِ هَذَا الْقَوْلِ عِنْدَ سَمَاعِ الْأَذَانِ إِذَا قَالَهُ الْمَرْءُ صِدْقًا مِنْ قَلْبِهِ. اذان سن کر اس کا جواب دینے کی فضیلت کا بیان جبکہ جواب دینے والا صدق دل (اخلاص) کے ساتھ جواب دے
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب مؤذن «اللهُ أَكْبَرُ، للهُ أَكْبَرُ» کہے تو تم میں سے کوئی شخص اس کے جواب میں «اللهُ أَكْبَرُ، للهُ أَكْبَرُ» کہے، پھر وہ «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» کہے تو بھی جواب میں «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» کہے، پھر مؤذن «أَشْهَدُ أَنْ مُحَمَّدٌ رَسُولُ ٱللَّٰه» کہے تو وہ بھی جواب میں «أَشْهَدُ أَنْ مُحَمَّدٌ رَسُولُ ٱللَّٰه کہے، پھر وہ کہے «حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ» تو وہ جواب میں کہے «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَٰهِ» پھر مؤذن پکارے «حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ» تو وہ جواب میں کہے «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَٰهِ» پھر موذن کہے «اللهُ أَكْبَرُ، للهُ أَكْبَرُ» تو وہ بھی جواب میں «اللهُ أَكْبَرُ، للهُ أَكْبَرُ» کہے، پھر مؤذن پکارے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» تو وہ بھی جواب میں صدق دل سے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» کہے تو وہ جنّت میں داخل ہو جائے گا۔“
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.