جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 364. (131) بَابُ السُّجُودِ فِي النَّجْمِ. سورہ نجم میں سجدہ تلاوت کا بیان
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے «سورۃ النجم» پڑھی تو اس میں سجدہ کیا سوائے ایک بوڑھے شخص کے، اُس نے ایک مُٹھّی کنکریاں یا مٹّی لی اور اُسے اپنی پیشانی کی طرف بلند کرکے (اُس پر لگا لیا اور سجدہ نہ کیا) اور کہا کہ مجھے یہی کافی ہے۔ سیدنا عبداﷲ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یقیناً میں نے اُسے بعد میں دیکھا کہ وہ کافر ہونے کی حالت میں قتل کر دیا گیا۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.