جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 393. (160) بَابُ التَّسْوِيَةِ بَيْنَ الرُّكُوعِ وَالْقِيَامِ بَعْدَ رَفْعِ الرَّأْسِ مِنَ الرُّكُوعِ رکوع اور رکوع سے سر اٹھانے کے بعد قیام میں برابری کا بیان
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا رُکوع، رُکوع سے سر اٗٹھانا (قیام) سجدہ، اور دو سجدوں کے درمیان بیٹھنا تقریباً برابر ہوتا تھا۔ یہ وکیع کی حدیث ہے۔ امام صاحب اپنے استاد محترم جناب احمد بن المقدام کی سند سے سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کی روایت بیان کی ہے کہ اُنہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا رُکوع، رُکوع سے سر اُٹھانے (کے بعد قیام) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سجود اور دو سجدوں کے درمیان (بیٹھنا) تقریباً برابر ہوتا تھا۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.