جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 424. (191) بَابُ التَّجَافِي فِي السُّجُودِ. سجدے میں بازؤں کو پہلوؤں سے دور رکھنے کا بیان
سیدنا عبداللہ بن مالک بحینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھتے تو اپنے ہاتھوں کو (اس قدر) کھول کر رکھتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہ بغلیں ظاہر ہو جاتیں۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے (تو اپنے بازؤں کو اپنے پہلوؤں سے) دور رکھتے حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی دکھائی دیتی تھی۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
حضرت عدی بن عمیرہ الحضرمی بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی دکھائی دیتی تھی۔ امام صاحب کے استاد جناب محمد بن عبد الاعلی صنعانی کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغل کی سفیدی نظر آتی تھی۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.