جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 417. (184) بَابُ وَضْعِ الْيَدَيْنِ حَذْوَ الْمَنْكِبَيْنِ فِي السُّجُودِ. سجدوں میں دونوں ہاتھوں کو دونوں کندھوں کے برابر رکھنے کا بیان
سیدنا عباس بن سہل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (ایک دفعہ) سیدنا ابوحمید ساعدی، ابواسید ساعدی، سہل بن سعد ساعدی اور محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہم جمع ہوئے تو سیدنا ابو حمید رضی اللہ عنہ نے فرمایا، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کو تم سب سے زیادہ جانتا ہوں۔ (صحابہ اکرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی تو پھر آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز بیان کریں۔ اُنہوں نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو «اللهُ أَكْبَرُ» کہتے۔ پھر کچھ حدیث بیان کرنے کے بعد فرمایا کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا تو اپنی پیشانی اور اپنی ناک کو خوب جما کر رکھا اور اپنے دونوں بازؤں کو پہلوؤں سے دور اور اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے کندھوں کے برابر رکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اُٹھایا حتیٰ کہ ہر ہڈی اپنی جگہ میں لوٹ گئی (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی اطمینان و سکون کے ساتھ نماز پڑھتے رہے) حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہو گئے۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.