صحيح ابن خزيمه کل احادیث 3080 :حدیث نمبر
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ
اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
473. ‏(‏240‏)‏ بَابُ الثَّنَاءِ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ بَعْدَ السَّلَامِ مِنَ الصَّلَاةِ‏.‏
نماز سے سلام پھیرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرنا
حدیث نمبر: 736
Save to word اعراب
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے سلام پھیرتے تو صرف یہ کلمات پڑھنے کی مقدار کے برابر بیٹھتے، «‏‏‏‏اللّهُـمَّ أَنْـتَ السَّلامُ وَمِـنْكَ السَّلام تَبارَكْتَ يا ذا الجَـلالِ وَالإِكْـرام» ‏‏‏‏ اے اللہ تو سلام ہے اور تیری ہی طرف سے سلامتی ہے اے عظمت و عزت والے تیری ذات بڑی بابرکت ہے۔

تخریج الحدیث: اسناده صحيح لغيره

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.