جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 414. (181) بَابُ إِمْكَانِ الْجَبْهَةِ وَالْأَنْفِ مِنَ الْأَرْضِ فِي السُّجُودِ. سجدے میں ناک اور پیشانی کو زمین پر جما کر رکھنے کا بیان
سیدنا عباس بن سہل ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ چند انصاری صحابہ کرام (ایک جگہ) جمع ہوئے، اُن میں سیدنا سہل بن سعد ساعدی، ابوحمید ساعدی اور ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہم بھی تھے۔ تو اُنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا تذکرہ کیا۔ تو سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ فرمایا کہ مجھے اجازت دو میں تمہیں (اس کے متعلق) بیان کرتا ہوں کیونکہ میں تم سب سے زیادہ اسے جاننے والا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ تو پھر بیان کرو۔ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت اچھا وضو کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز شروع کردی، اس طرح اُنہوں نے نے حدیث کا کچھ حصّہ بیان کیا۔ اور فرمایا کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا تو اپنی پیشانی اور اپنی ناک کو زمین پر اچھی طرح جما کر رکھا، اور اپنے بازوؤں کو اپنے پہلوؤں سے دور رکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر کو (سجدے سے) اُٹھایا۔ (یہ بیان سننے کے بعد) تمام صابہ کرام نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اسی طرح ہوتی تھی۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.