جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 339. (106) بَابُ إِبَاحَةِ الْجَهْرِ بِبَعْضِ الْآيِ فِي صَلَاةِ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ. ظہر اور عصر کی نماز میں بعض آیتوں کو جہری (بلندآواز سے) پڑھنا جائز ہے
جناب عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے والد سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ظہر اور نماز عصر کی پہلی دو رکعت میں اُم القرآن اور اس کے ساتھ دیگر دو سورتیں پڑھا کرتے تھے اور کبھی کبھار ہمیں ایک آیت سنا دیا کرتے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ظہر کی پہلی رکعت لمبی کرتے تھے۔ اس حدیث کے راوی جناب علی بن سہل نے یہ الفاظ بیان کیے ہیں، «عن ابيه» یعنی انہوں نے «حدثني ابي» ”مجھے میرے والد محترم نے حدیث بیان کی“ کے بجائے «عن ابيه» کے الفاظ روایت کئے ہیں۔ اور یہ بھی کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ظہر کی پہلی رکعت کو طویل کیا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.