جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 342. (109) بَابُ ذِكْرِ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ. ظہر اور عصر کی نمازوں میں پہلی دو رکعتوں میں قران مجید تلاوت کرنے کا بیان
جناب سماک بن حرب کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر میں سورہ «وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ» [ سورة الليل ] اور «وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا» [ سورة الشمس ] اور ان جیسی سورتیں پڑھا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
جناب عبداللہ بن بریدہ اسلمی اپنے والد محترم سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز میں سورہ «إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ» [ سورة الإنشقاق ] اور اس جیسی سورتیں پڑھتے تھے اور صبح کی نماز میں اس سے لمبی قرأت کیا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نماز ظہر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سورہ «سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى» [ سورة الأعلى ] اور «هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ» [ سورة الغاشية ] کی قرأت ترنم کے ساتھ سنا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.