جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 445. (212) بَابُ التَّكْبِيرِ عِنْدَ النُّهُوضِ مِنَ الْجُلُوسِ مَعَ الْقِيَامِ مَعًا. قعدہ سے اٹھتے وقت قیام کے ساتھ ہی اللہ اکبر کہنے کا بیان
حضرت نعیم المجمر بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی تو اُنہوں نے «بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» پڑھی پھر اُم القران کی تلاوت کی حتیٰ کہ «وَلَاالضَّالِیّنَ» پر پہنچے تو آمین کہی، تو متقدیوں نے بھی آمین کہی، پھر جب اُنہوں نے رکوع کیا تو «اللهُ أَكْبَرُ» کہا، پھر جب اپنا سر اُٹھایا تو کہا «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» پھر «اللهُ أَكْبَرُ» کہا، پھر جب سجدے سے سر اُٹھایا تو «اللهُ أَكْبَرُ» کہا، پھر جب دوسرا سجدہ کیا تو «اللهُ أَكْبَرُ» کہا پھر «اللهُ أَكْبَرُ» کہتے ہوئے (دوسری رکعت کے لئے) قبلہ رُخ کھڑے ہو گئے، پھر جب دورکعت سے کھڑے ہوئے تو «اللهُ أَكْبَرُ» کہا، پھر جب سلام پھیرا تو کہا، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، بلاشبہ میں تم سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے ساتھ مشابہ ہوں۔
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.