جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 481. (248) بَابُ اسْتِحْبَابِ زِيَادَةِ التَّهْلِيلِ مَعَ التَّسْبِيحِ وَالتَّكْبِيرِ وَالتَّحْمِيدِ تَمَامَ الْمِائَةِ وَأَنْ نَجْعَلَ كُلَّ وَاحِدٍ خَمْسًا وَعِشْرِينَ تَكْمِلَةَ الْمِائَةِ. سو کی گنتی پوری کرنے کے لیے تسبیح تکبیر اور تمحید کے ساتھ تھلیل کا اضافہ کرنا مستحب ہے، اور اس بات کا بیان کہ سوکی گنتی پوری کرنے کے لیے ہم ان سب کو پچیس پچیس مرتبہ پڑھیں گے
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں ہر نماز کے بعد تینتیس بار «سُبْحَانَ اللَٰه» ، تینتیس بار «الحَمْدُ لِلَٰه» اور چونتیس بار «اللهُ أَكْبَرُ» پڑھنے کا حُکم دیا گیا، پھر ایک انصاری شخص کو خواب آیا تو اُس سے کہا گیا کہ تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حُکم دیا ہے کہ تم ہر نماز کے بعد اتنی اتنی بار تسبیح پڑھو؟ اس نے کہا کہ ہاں (خواب میں آنے والے شخص نے) کہا کہ تم اسے پچیس پچیس بار پڑھا کرو اور اس میں تہلیل «لَا إِلٰهَ إِلَّا الله» کو شامل کرلو، پھر جب صبح ہوئی تو وہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام بات بتادی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسی طرح کر لو۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.