جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 308. (75) بَابُ الْقَوْلِ عِنْدَ الِانْتِهَاءِ إِلَى الصَّفِّ قَبْلَ تَكْبِيرَةِ الِافْتِتَاحِ. افتتاحی تکبیر (تکبیرتحریمہ) سے پہلے صف تک پہنچ کر دعا مانگنے کا بیان
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نماز کے لئے آیا جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز پڑھا رہے تھے، جب وہ صف تک پہنچا تو اُس نے یہ دعا مانگی، «اللَّهُمَّ آتِنِي أَفْضَلَ مَا تُؤْتِيعِبَادَكَ الصَّالِحِينَ» ”اے ﷲ، مجھے اس سے افضل (مقام) عطا فرما جو تُو اپنے نیک بندوں کو عطا فرمائے گا۔“ پھر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمّل کی تو پوچھا: ”ابھی ابھی کون بول رہا تھا۔“ اُس شخص نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، وہ میں ہوں۔ تو نبی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تو تمہا رے عمدہ گھوڑ ے کی ٹا نگیں کا ٹ دی جا ئیں گی اور تم اللہ کی راہ میں شہید کیے گئے۔“
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.