جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 293. (60) بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ فَرَاغِ سَمَاعِ الْأَذَانِ. اذان سُننے کے بعد نبی اکرم ﷺ پر درود پڑھنے کی فضیلت کا بیان
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم مؤذن کو (اذان دیتے ہوئے) سنو تو اُس کے جواب میں اسی طرح کلمات کہو جیسے وہ کہتا ہے، پھر مجھ پر درود پڑھو کیونکہ جو شخص مجھ پر ایک بار درود پڑھتا ہے، اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں نازل فرماتے ہیں، پھر اللہ تعالیٰ سے میرے لئے وسیلہ مانگو، وہ دراصل جنّت میں ایک مقام ہے جو اللہ کے بندوں میں سے ایک بندے کے لئے خاص ہے۔ تو جس شخص نے میرے لئے (مقام) وسیلہ طلب کیا، اُس کے لیے (میری) شفاعت واجب ہو جائے گی۔“ یہ حیوہ راوی کی حدیث کے الفاظ ہیں۔ سعید بن ابی ایوب کی روایت میں ان الفاظ کا اضافہ ہے اور مجھے امید ہی کہ وہ (خوش نصیب) بندہ میں ہی ہوں گا۔
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.