جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 388. (155) بَابُ التَّسْبِيحِ فِي الرُّكُوعِ. رکوع میں تسبیح کرنے کا بیان
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رُکوع آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قیام کی طرح (طویل) تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رُکوع میں یہ تسبیح پڑھتے تھے «سُبْحَانَ رَبِّي الْعَظِيمِ» ”میرا عظمت والا رب پاک ہے۔“ جناب سلم نے اعمش سے عن کے ساتھ روایت بیان کی ہے۔ امام صاحب نے اپنے استاد گرامی جناب ابوموسیٰ اور یعقوب بن ابراہیم کی سند سے اعمش کی روایت بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رُکوع میں «سُبْحَانَ رَبِّي الْعَظِيمِ» پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رُکوع میں تین بار «سُبْحَانَ رَبِّي الْعَظِيمِ» پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.