جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 333. (100) بَابُ ذِكْرِ خَبَرٍ غَلِطَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ مَنْ لَمْ يَتَبَحَّرْ بِالْعِلْمِ فَتَوَهَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَكُنْ يَقْرَأُ بِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) فِي الصَّلَاةِ فِي فَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَلَا فِي غَيْرِهَا مِنَ السُّوَرِ. اس حدیث کا بیان جس سے استدلال کرنے ہوئے کم علم شخص کو غلطی لگی ہے اور اسے وہم ہوا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں سورہ فاتحہ اور دیگر سورتوں (کے شروع) میں ِبِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ نہیں پڑھتے تھے
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ نماز پڑھی تو میں نے ان میں سے کسی کو «بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ» پڑھتے ہوئے نہیں سنا۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس حدیث کی اسانید اور ان کے الفاظ کتاب الصلاۃ، كتاب الكبير اور معاني القرآن میں بیان کیے ہیں اور میں نے اس مسئلے کے متعلق کہ «بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» قرآن مجید کی سورتوں کے آغاز میں کتاب اللہ کی ایک سورت ہے دو جُز کے برابر دلائل املاء کروائے ہیں۔
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.