جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 458. (225) بَابُ التَّحْلِيقِ بِالْوُسْطَى وَالْإِبْهَامِ عِنْدَ الْإِشَارَةِ بِالسَّبَّابَةِ فِي التَّشَهُّدِ. تشہد میں سبابہ انگلی سے اشارہ کرتے وقت انگھوٹھے اور درمیانی انگلی کا حلقہ بنانے کا بیان
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ابن فضیل کی روایت کے الفاظ ہیں کہ میں ان لوگوں میں شامل تھا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے تھے۔ تو میں نے (دل میں) کہا کہ میں ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز بغور دیکھوں گا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کیسے پڑھتے ہیں؟ ( لہٰذا میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا) پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا بایاں پاؤں بچھا لیا، پھر اپنا بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر رکھا، پھر اپنی دائیں کہنی کے کنارے کو اپنی دائیں ران پر رکھا، پھر دو انگلیوں کو جوڑ لیا پھر حلقہ بنایا اور تسبیح کرنے والی انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے دعا مانگنے لگے۔ ابن خشرم نے (اپنی روایت میں) کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی درمیانی انگلی اور انگوٹھے کے ساتھ حلقہ بنایا اور ان کی درمیانی انگلی یعنی سباحہ کو اُٹھا کر دعا مانگنے لگے۔“
تخریج الحدیث:
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.