جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 280. (47) بَابُ ذِكْرِ تَبَاعُدِ الشَّيْطَانِ عَنِ الْمُؤَذِّنِ عِنْدَ أَذَانِهِ وَهَرَبِهِ كَيْ لَا يَسْمَعَ الْأَذَانَ اذان کہتے وقت شیطان کا مؤذّن سے دور ہونا اور اس کے بھاگنے کا بیان تاکہ وہ اذان نہ سن سکیں
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب شیطان نماز کے لیے اذان سنتا ہے تو پاد مارتا ہوا پیٹھ پھیر کربھا گتا ہے تا کہ اذان نہ سن پائے۔“
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”شیطان جب نماز کے لئے اذان سنتا ہے تو چلا جاتا ہے حتیٰ کہ مقام روحاء پر پہنچ جاتا ہے“ سلیمان کہتے ہیں کہ میں نے (استاد محترم ابوسفیان سے) پوچھا کہ روحاء کہاں ہے؟ تو اُنہوں نے فرمایا کہ وہ مدینہ منوّرہ سے چھتیس میل کے فاصلے پر ہے۔
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.