جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 307. (74) بَابُ السَّلَامِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَسْأَلَةِ اللَّهِ فَتْحَ أَبُوابِ الرَّحْمَةِ عِنْدَ دُخُولِ الْمَسْجِدِ. مسجد میں داخل ہوتے وقت بنی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجنے اور اللہ تعالیٰ سے رحمت کے دروازے کھول دینے کی دعا کرنے کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو اُسے چاہیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجے اور یہ دعا پڑھے: «اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ» ”اے اللہ، میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔“ اور جب وہ مسجد سے باہرنکلے تو اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام پڑھنا چاہیے نیز یہ دعا پڑھے: «اللَٰهُمَّ أَجِرنِي مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» ” اے اللہ، مجھے شیطان مردود سے محفوظ فرما۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.