جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 347. (114) بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ الْعِشَاءِ فِي السَّفَرِ. سفر میں نماز عشاء میں قرأت کا بیان
عدی بن ثابت بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا براہ بن عازب رضی اللہ عنہ کو سنا، وہ فرما رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر میں تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز پڑھائی تو اس کی (پہلی) دو رکعتوں میں سے ایک رکعت میں سورہ «وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ» [ سورة التين ] کی تلاوت فرمائی۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
جناب ابواسحاق بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا براءرضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر میں نماز پڑھی تو عشاء کی نماز میں سورہ «وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ» [ سورة التين ] پڑھی۔
تخریج الحدیث:
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.