جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 433. (200) بَابُ إِيجَابِ إِعَادَةِ الصَّلَاةِ الَّتِي لَا يُتِمُّ الْمُصَلِّي فِيهَا سُجُودَهُ، جس نماز میں نمازی سجدے کو مکمل ادانہ کرے اسے دوبارہ پڑھنے کا بیان،
کیونکہ وہ نماز جس میں نمازی رکوع وسجود مکمل نہ کرے وہ اسے کافی نہیں ہوتی
تخریج الحدیث:
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ نماز کافی نہیں ہوتی جس میں آدمی رُکوع وسجود میں اپنی کمر سیدھی اور برابر نہیں کرتا۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
حضرت علی بن شیبان، جو کہ (خدمت نبوی میں حاضر ہونے والے) وفد کے رکن تھے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ترچھی آنکھوں سے ایک شخص کو دیکھا جو رُکوع و سجود میں اپنی کمر کو برابر نہیں کر رہا تھا، پھر جب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمّل کی تو فرمایا: ”اے مسلمانوں کی جماعت بیشک اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو رُکوع و سجود میں اپنی کمر برابر نہیں کرتا“ یہ احمد بن المقدام کی حدیث ہے۔
تخریج الحدیث:
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.