جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 355. (122) بَابُ إِبَاحَةِ قِرَاءَةِ السُّورَةِ الْوَاحِدَةِ فِي رَكْعَتَيْنِ مِنَ الْمَكْتُوبَةِ. فرض نماز کی دونوں رکعات میں ایک ہی سورت کی قرأت کرنا جائز ہے
جناب محمد بن عبدالرحمان سے مروی ہے کہ انہوں نے حضرت عروہ بن زبیر کو فرماتے ہوئے سنا کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے مروان بن حکم سے کہا کہ اے ابوعبدالملک کیا تم نماز مغرب میں «قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ» [ سورة الإخلاص ] اور «إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ» [ سورة الكوثر ] پڑھتے ہو؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہاں۔ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے فرمایا، تو قسم کھائی جاسکتی ہے، بیشک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو طویل ترین سورتوں میں سے ایک طویل تر «سورة الأعراف» سے قرأت کی ابتداء کرتے تھے۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ہشام کی ان کے والد محترم حضرت عروہ کی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت املاء کراچکا ہوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز مغرب کی دونوں رکعتوں میں «سورة الأعراف» ہی پڑھا کرتے تھے۔ جناب محمد بن عبدالرحمٰن کی روایت میں یہ ہے کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں میں «سورة الأعراف» پڑھتے تھے۔ ان کی مراد یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں رکعتوں میں (ایک ہی سورت) پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.