جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 460. (227) بَابُ حَنْيِ السَّبَّابَةِ عِنْدَ الْإِشَارَةِ بِهَا فِي التَّشَهُّدِ. تشہد میں سبابہ انگلی کے ساتھ اشارہ کرتے وقت اسے جھکانے کا بیان
سیدنا مالک خزاعی اپنے والد محترم سے روایت کرتے ہیں کہ اُنہوں نے فرمایا، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز میں اپنا دایاں ہاتھ اپنی دائیں ران پر رکھے ہوئے دیکھا ہے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی (سبابہ) انگلی سے اشارہ کر رہے تھے۔
تخریج الحدیث: صحيح
حضرت مالک بن نمیر خزاعی بصریٰ اپنی والد بزر گوار سے روایت کرتے ہیں کہ اُنہوں نے اسے حدیث بیان کی کہ اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز میں بیٹھے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دایاں بازو اپنی ران پر رکھا ہوا تھا اور اپنی سبابہ کو اُٹھایا ہوا تھا، اسے قدرے جُھکا کر آپ دعا مانگ رہے تھے۔
تخریج الحدیث:
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.