جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 344. (111) بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ الْمَغْرِبِ. نماز مغرب میں قرأت کا بیان
حضرت محمد بن جبیربن مطعم اپنے والد سیدنا جبیر بن معطم رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ اُنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز مغرب میں ”سورۃ الطور“ پڑھتے ہوئے سنا۔ امام صاحب اپنے اساتذہ کرام جناب علی بن خشرم اور سعید بن عبدالرحمٰن مخزومی کی سند سے مذکورہ بالا روایت کی طرح روایت بیان کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز مغرب میں دو طویل ترین سورتوں میں سے ایک طویل تر سورت پڑھا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
حضرت مروان بن الحکم بیان کرتے ہیں کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے (اُن سے) فرمایا کہ تمہیں کیا ہوا ہے کہ تم مغرب کی نماز میں قصار مفصل (چھوٹی چھوٹی) سورتیں پڑھتے ہو؟ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز مغرب میں دو بہت لمبی سورتوں میں سے ایک لمبی سورت پڑھا کرتے تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کی، دو طویل ترین سورتوں میں سے ایک طویل تر سورت کونسی ہے (جسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پڑھا کرتے تھے؟) تو اُنہوں نے فرمایا کہ وہ «سورة الأعراف» ہے۔ (جناب ابن جریج) کہتے ہیں کہ میں نے ابن ابی ملیکہ سے پوچھا کہ وہ طویل ترین سورتیں کون سی ہیں؟ تو انہوں نے اپنی رائے سے جواب دیا کہ «سورة الأنعام» اور «سورة الأعراف» ۔ یہ عبد الرزاق کی روایت کے الفاظ ہیں۔ امام ابوبکر رحمہ اﷲ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت احمد بن نصر المقری کو فرماتے ہوئے سنا، میری خواہش ہے کہ میں نماز مغرب میں (سنّت نبوی پر عمل کرتے ہوئے) ایک بار «سورة الأعراف» پڑھوں۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.