جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 349. (116) بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي الْفَجْرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ. جمعہ کے دن نماز فجر میں قرأت کا بیان
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعة المبارک کے دن نماز فجر میں «الم، تَنزِيلُ الْكِتَابِ» [ سورة السجدة ] اور «هَلْ أَتَىٰ عَلَى الْإِنسَانِ» [ سورة الانسان ] پڑھا کرتے تھے۔“ امام صاحب اپنے دو اساتذہ کرام جناب بندار اور صغانی کی سند سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعة المبارک کے دن صبح کی نماز «الم، تَنزِيلُ الْكِتَابِ» [ سورة السجدة ] «هَلْ أَتَىٰ عَلَى الْإِنسَانِ» [ سورة الانسان ] پڑھا کرتے تھے اور جمعہ کی نماز میں [ سورۃ الجمعه ] اور [ سورة المنافقون ] پڑھتے تھے۔ امام صاحب اپنے استاد جناب الفضل بن یعقوب کی سند سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ والے دن کی صبح کی نماز میں «الم، تَنزِيلُ الْكِتَابِ» [ سورة السجدة ] اور «هَلْ أَتَىٰ عَلَى الْإِنسَانِ» [ سورة الانسان ] پڑھا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.