جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 351. (118) بَابُ إِبَاحَةِ تَرْدَادِ الْمُصَلِّي قِرَاءَةَ السُّورَةِ الْوَاحِدَةِ فِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ مِنَ الْمَكْتُوبَةِ. فرض نماز کی دونوں رکعتوں میں نمازی کا ایک ہی سورت کو باربار پڑھنا جائز ہے
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک انصاری صحابی اُنہیں مسجد قبا میں نماز پڑھاتے تھے، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ جب بھی نماز میں کسی سورت کی تلاوت کرتے تو قراءت کی ابتداء «قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ» [ سورة الإخلاص ] سے کرتے، حتیٰ کہ اس سے فارغ ہو جاتے تو پھر اس کے ساتھ ایک اور سورت تلاوت کرتے۔ وہ ہر رکعت میں اسی طرح کرتے۔ پھر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے تو اُنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی خبر دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”اے فلان، ہر رکعت میں اسی سورت کی تلاوت کرنے پر کس چیز نے اُبھارا ہے؟“ اُس نے عرض کی کہ مجھے اس سے بڑی محبت ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سورت کی محبت تجھے جنّت میں داخل کر دے گی۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.