جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 468. (235) بَابُ التَّسْلِيمِ مِنَ الصَّلَاةِ عِنْدَ انْقِضَائِهَا. نماز مکمل ہونے پر سلام پھیرنے کا بیان
حضرت عامر بن سعد اپنے والد محترم سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دائیں جانب سلام پھیرتے (تو اس قدر گردن موڑتے) کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار کی سفیدی نظر آنے لگتی، اور اپنی بائیں جانب بھی سلام پھیرتے حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار کی سفیدی دکھائی دینے لگتی۔
تخریج الحدیث:
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دائیں اور بائیں جانب سلام پھیرتے ہوئے دیکھا، (آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چہرے کو اس قدر موڑتے کہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار مبارک کی سفیدی نظر آنے لگتی۔ امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم نے یہ روایت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سے نہیں سنی، تو (حدیث کے راوی) حضرت اسماعیل نے پوچھا کہ کیا آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام احادیث سن لی ہیں؟ اُنہوں نے فرمایا کہ نہیں۔ اُنہوں نے دریافت کیا کہ (کیا) دو تہائی سنی ہیں؟ اُنہوں نے فرمایا کہ نہیں جناب اسماعیل نے سوال کیا کہ کیا آدھی احادیث سنی ہیں؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ نہیں۔ جناب اسماعیل نے کہا کہ یہ حدیث اُن آدھی احادیث میں سے ہے جو آپ نے نہیں سنیں۔
تخریج الحدیث:
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.