جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 378. (145) بَابُ رَفْعِ الْيَدَيْنِ عِنْدَ إِرَادَةِ الْمُصَلِّي الرُّكُوعَ وَبَعْدَ رَفْعِ رَأْسِهِ مِنَ الرُّكُوعِ. نماز ی کے رکوع کرتے اور رکوع سے سراٹھاتے وقت رفع الیدین کرنے کا بیان
حضرت سالم رحمہ اللہ اپنے والد محترم سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز شروع کرتے وقت اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رُکوع کرنے کا ارادہ فرماتے اور رُکوع سے سر اُٹھانے کے بعد اپنے دونوں ہاتھ کندھوں کے برابر کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو سجدوں کے درمیان رفع الیدین نہیں کرتے تھے۔“ یہ ابن رافع کی روایت کے الفاظ ہیں۔ میں نے مخزومی کو فرماتے ہوئے سنا، اس سند سے زیادہ صحیح اور کونسی سند ہوسکتی ہے۔ امام سفیان ثوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ سند اس ستون کی طرح (مظبوط و پائیدار) ہے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب فرض نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو «اللهُ أَكْبَرُ» کہتے اور اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں کندھوں کے برابر اُٹھاتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قراءت مکمّل ہونے کے بعد اور رُکوع کا ارادہ کرتے وقت بھی اسی طرح رفع الیدین کرتے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رُکوع سے سر اُٹھاتے تو بھی اسی طرح رفع الیدین کرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز میں بیٹھنے کی حالت میں رفع الیدین نہیں کرتے تھے۔ اور جب دو رکعت (کے تشہد) کے بعد کھڑے ہوتے تو اسی طرح رفع الیدین کرتے اور «اللهُ أَكْبَرُ» کہتے۔
تخریج الحدیث: اسناده حسن صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.