جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 477. (244) بَابُ التَّعَوُّذِ بَعْدَ السَّلَامِ مِنَ الصَّلَاةِ. نماز سے سلام پھیرنے کے بعد پناہ طلب کرنے کا بیان
حضرت معصب بن سعد اور عمرو بن میمون ازدی دونوں بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ اپنی اولاد کو یہ کلمات دُعا اسی طرح سکھاتے تھے جس طرح استاد اپنے شاگردوں کو سکھاتا ہے، وہ فرماتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے بعد ان کلمات کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرتے تھے «اللَّهُمَّ إنِّي أعُوذُ بِكَ مِنَ البُخْلِ، وَأَعوذُ بِكَ مِنَ الجُبْنِ، وَأعُوذُ بِكَ أنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ العُمُرِ، وَأعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ» ”اے اللہ، میں بخل و کنجوسی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور میں بُزدلی سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور میں بیکار عمر کی طرف لوٹائے جانے سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں، میں دنیا کے فتنے میں مبتلا ہونے سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور میں عذاب قبر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
حضرت مسلم بن ابی بکرہ اپنے والد محترم سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے بعد یہ دعا پڑھا کرتے تھے، «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِ وَ عَذَابِ الْقَبْرِ» ”اے اللہ، میں کفر، فقر و فاقے اور عذاب قبر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.