جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 298. (65) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي أَذَانِ الْأَعْمَى إِذَا كَانَ لَهُ مَنْ يُعْلِمُهُ الْوَقْتَ نابینا شخص کو اذان دینے کی رخصت ہے جبکہ اسے وقت کی اطلاع کرنے والا موجود ہو
سیدنا عبدﷲ بن عمررضی اﷲعنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا بلال رضی اللہ عنہ رات کے وقت اذان دیتے ہیں تو تم (سحری) کھاتے پیتے رہو حتیٰ کہ سیدنا ابن اُم مکتُوم رضی اللہ عنہ اذان کہہ دیں (تو تم رُک جاؤ) عبیداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کو یہ حدیث سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان کرتے سنا ہے، کہتے ہیں کہ ان دونوں کی اذان) کے درمیان اتنا دقفہ ہوتا تھا کہ یہ (اذان کہہ کر) اُترتے اور یہ (اذان کہنے کے لئے) چڑھ جاتے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.