صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ
اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
378. (145) بَابُ رَفْعِ الْيَدَيْنِ عِنْدَ إِرَادَةِ الْمُصَلِّي الرُّكُوعَ وَبَعْدَ رَفْعِ رَأْسِهِ مِنَ الرُّكُوعِ.
نماز ی کے رکوع کرتے اور رکوع سے سراٹھاتے وقت رفع الیدین کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 583
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ الْعَطَّارُ ، نا سُفْيَانُ ، قَالَ: سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ سَالِمًا ، يُخْبِرُ، عَنْ أَبِيهِ . ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، وَعُتْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْيَحْمَدِيُّ ، وَالْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَيُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّدَفِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، وَعَلِيُّ بْنُ الأَزْهَرِ ، وَغَيْرِهِمْ، قَالُوا: نا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ حَتَّى يُحَاذِي مَنْكِبَيْهِ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ، وَبَعْدَمَا يَرْفَعُ مِنَ الرُّكُوعِ، وَلا يَرْفَعُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ" . هَذَا لَفْظُ ابْنِ رَافِعٍ. سَمِعْتُ الْمَخْزُومِيَّ، يَقُولُ: أَيُّ إِسْنَادٍ أَصَحُّ مِنْ هَذَا. قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَى يَحْكِي عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ سُفْيَانُ: هَذَا الإِسْنَادُ مِثْلُ هَذِهِ الأُسْطُوَانَةِ
حضرت سالم رحمہ اللہ اپنے والد محترم سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز شروع کرتے وقت اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رُکوع کرنے کا ارادہ فرماتے اور رُکوع سے سر اُٹھانے کے بعد اپنے دونوں ہاتھ کندھوں کے برابر کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو سجدوں کے درمیان رفع الیدین نہیں کرتے تھے۔“ یہ ابن رافع کی روایت کے الفاظ ہیں۔ میں نے مخزومی کو فرماتے ہوئے سنا، اس سند سے زیادہ صحیح اور کونسی سند ہوسکتی ہے۔ امام سفیان ثوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ سند اس ستون کی طرح (مظبوط و پائیدار) ہے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري