مسند احمد
مسنَد الشَّامِیِّینَ 620. حَدِيثُ الْحَارِثِ التَّمِيمِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
حضرت حارث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا جب تم فجر کی نماز پڑھ چکو تو کسی سے بات کرنے سے قبل سات مرتبہ اللہم اجرنی من النار کہہ لیا کرو، اگر تم اسی دوران فوت ہوگئے تو اللہ تعالیٰ تمہارے لئے جہنم سے حفاظت کا فیصلہ لکھ دیں گے، اس طرح جب مغرب کی نماز پڑھ چکو تو کسی سے بات کرنے سے پہلے سات مرتبہ اللہم انی اسألک الجنۃ اللہم اجرنی من النار کہہ لیا کرو، اگر تم اسی رات میں فوت ہوگئے تو اللہ تعالیٰ تمہارے لئے جہنم سے حفاظت کا فیصلہ لکھ دیں گے۔
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف، مسلم بن الحارث مجهول، وقد اختلف فى اسمه، واسم أبيه، ولعل الراجح فى اسمه: الحارث، وفي اسم أبيه: مسلم بن الحارث، وهو صحابي
حضرت حارث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بعد کے حکمرانوں کے نام ان کے لئے (حارث رضی اللہ عنہ کے لئے) ایک وصیت لکھی تھی اور اس پر مہر بھی لگائی تھی۔
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف لجهالة التابعي، وهو الحارث بن مسلم
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.