مسند احمد
مسنَد الشَّامِیِّینَ 528. حَدِیث مَالِكِ بنِ رَبِیعَةَ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّى اللَّه عَلَیهِ وَسَلَّمَ
حضرت مالک بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دعاء کرتے ہوئے فرمایا اے اللہ! حلق کرانے والوں کو معاف فرما، صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ! صلی اللہ علیہ وسلم قصر کرانے والوں کے لئے بھی دعا فرمائیے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر حلق کرانے والوں کے لئے دعاء فرمائی اور تیسری یا چوتھی مرتبہ قصر کرنے والوں کے لئے بھی دعاء فرمائی، میں نے اس دن حلق کروایا ہوا تھا اس لئے مجھے اس کے بدلے میں سرخ اونٹ یا بہت زیادہ مال و دولت کا حاصل ہونا بھی پسند نہیں تھا۔
حكم دارالسلام: حديث صحيح، وهذا إسناد حسن
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.