مسند احمد
مسنَد الشَّامِیِّینَ 506. حَدِیث عَبَّادِ بنِ شرَحبِیلَ عن النَّبِیِّ صَلَّى اللَّه عَلَیهِ وَسَلَّمَ
حضرت عباد بن شرحبیل رضی اللہ عنہ جن کا تعلق بنو غبر سے تھا کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم قحط سالی میں مبتلا ہوگئے اسی دوران میں مدینہ منورہ آیا، وہاں کسی باغ میں داخل ہوا، ایک خوشہ پکڑا اور اسے چھیل چھیل کر کھانے لگا، پھر تھوڑا سا اپنے کپڑوں میں بھی باندھ لیا، اتفاقا باغ کا مالک بھی آگیا، اس نے مجھے دیکھ کر مارنا شروع کردیا اور میرے کپڑے بھی چھین لئے، میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب وہ ناواقف تھا تو تم نے اسے بتایا نہیں اور جب وہ بھوکا تھا تو تم نے اسے کھلایا نہیں، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے میرے کپڑے واپس دلا دیئے اور میرے لئے نصف وسق یا پورے وسق کا حکم دیا۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.