مسند احمد
مسنَد الشَّامِیِّینَ 529. حَدِیث وَهبِ بنِ خَنبَش الطَّائِیِّ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّى اللَّه عَلَیهِ وَسَلَّمَ
حضرت ابن خنبش طائی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا رمضان میں عمرہ کرنا، حج کے برابر ہے۔
حكم دارالسلام: حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف داود الزعافري، لكنه توبع
حضرت ابن خنبش طائی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک خاتون آئی اور کہنے لگی یا رسول اللہ! میں کس مہینے میں عمرہ کروں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رمضان کے مہینے میں عمرہ کرو، کیونکہ رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے۔
حكم دارالسلام: حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف داود الأودي، وأخطأ داود فى تسمية الصحابي فسماه هرما، والجادة وهب
حضرت ابن خنبش طائی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا رمضان میں عمرہ کرنا، حج کے برابر ہے۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.