مسند احمد
مسنَد الشَّامِیِّینَ
0
620. حَدِيثُ الْحَارِثِ التَّمِيمِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
0
حدیث نمبر: 18054
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَسَّانَ الْكِنَانِيِّ ، أن مُسْلِمِ بْنِ الْحَارِثِ التَّمِيمِيّ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا صَلَّيْتَ الصُّبْحَ، فَقُلْ قَبْلَ أَنْ تُكَلِّمَ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ: اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ، سَبْعَ مَرَّاتٍ، فَإِنَّكَ إِنْ مِتَّ مِنْ يَوْمِكَ ذَلِكَ، كَتَبَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَكَ جِوَارًا مِنَ النَّارِ، وَإِذَا صَلَّيْتَ الْمَغْرِبَ، فَقُلْ قَبْلَ أَنْ تُكَلِّمَ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْجَنَّةَ، اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ، سَبْعَ مَرَّاتٍ، فَإِنَّكَ إِنْ مِتَّ مِنْ لَيْلَتِكَ تِلْكَ، كَتَبَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَكَ جِوَارًا مِنَ النَّارِ" .
حضرت حارث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا جب تم فجر کی نماز پڑھ چکو تو کسی سے بات کرنے سے قبل سات مرتبہ اللہم اجرنی من النار کہہ لیا کرو، اگر تم اسی دوران فوت ہوگئے تو اللہ تعالیٰ تمہارے لئے جہنم سے حفاظت کا فیصلہ لکھ دیں گے، اس طرح جب مغرب کی نماز پڑھ چکو تو کسی سے بات کرنے سے پہلے سات مرتبہ اللہم انی اسألک الجنۃ اللہم اجرنی من النار کہہ لیا کرو، اگر تم اسی رات میں فوت ہوگئے تو اللہ تعالیٰ تمہارے لئے جہنم سے حفاظت کا فیصلہ لکھ دیں گے۔
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف، مسلم بن الحارث مجهول، وقد اختلف فى اسمه، واسم أبيه، ولعل الراجح فى اسمه: الحارث، وفي اسم أبيه: مسلم بن الحارث، وهو صحابي