مسند احمد
مسنَد الشَّامِیِّینَ 515. حَدِیث زِیَادِ بنِ الحَارِثِ الصّدَائِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
حضرت زیاد بن حارث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے اذان دی، اقامت کے وقت حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے اقامت کہنا چاہی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے صدائی بھائی! جو شخص اذان دیتا ہے، وہی اقامت بھی کہتا ہے۔
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف لضعف عبدالرحمن بن زياد
حضرت زیاد بن حارث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ طلوع فجر کے وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اذان دینے کا حکم دیا، چنانچہ میں نے اذان دی، جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم وضو کر کے نماز کے لئے کھڑے ہوئے تو اقامت کے وقت حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے اقامت کہنا چاہی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا صدائی بھائی اقامت کہے کیونکہ جو شخص اذان دیتا ہے وہی اقامت بھی کہتا ہے۔
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف لضعف عبدالرحمن بن زياد
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.