مسند احمد
مسنَد الشَّامِیِّینَ 577. حَدِيثُ رَجُلٍ مِنْ بَنِي الدِّيلِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
بنو دیل کے ایک آدمی سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے ظہر کی نماز اپنے گھر میں پڑھی اور اپنے اونٹوں کو لے کر نکلا تاکہ چرواہوں کے حوالے کر دوں، راستے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے میرا گذر ہوا جو لوگوں کو نماز ظہر پڑھا رہے تھے، میں وہاں سے گذر گیا تھے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو علم ہوا تو فرمایا تمہیں ہمارے ساتھ نماز پڑھنے سے کس چیز نے روکا تھا؟ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! صلی اللہ علیہ وسلم میں اپنے گھر میں نماز پڑھ چکا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگرچہ تم نماز پڑھ چکے تھے (پھر بھی تمہیں نفلی نماز کی نیت سے شریک ہونا چاہئے تھا)
حكم دارالسلام: إسناده حسن
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.