مسند احمد
مسنَد الشَّامِیِّینَ 442. فقال سلمة: هذا او نحوه
حضرت عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ اور خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مقتول کے سازوسامان میں خمس وصول نہیں فرمایا۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح
عبدالملک بن عمیر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے شام میں حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو معزول کر کے حضرت ابوعبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ کو مقرر کردیا تو حضرت خالد رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تم پر اس امت کے امین کو مقرر کیا ہے، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اس امت کے امین ابوعبیدہ بن جراح ہیں۔
حكم دارالسلام: صحيح لغيره دون قوله: ونعم فتى العشيرة فهو حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه، عبدالملك بن عمير لم يدرك أبا عبيدة، ولا خالد بن الوليد، ولا عمر بن الخطاب
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.