جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 478. (245) بَابُ فَضْلِ التَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ وَالتَّكْبِيرِ بَعْدَ السَّلَامِ مِنَ الصَّلَاةِ. نماز سے سلام پھیرنے کے بعد «سُبْحَانَ اللَٰه» ، «الحَمْدُ لِلَٰه» اور «اللهُ أَكْبَرُ» پڑھنے کی فضیلت کا بیان
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، اہل ثروت اور مالدار لوگ (بہت زیادہ) اجر و ثواب لے گئے ہیں۔ وہ ہماری طرح (قرآن مجید اور دیگر اذکار) پڑھتے ہیں اور (اللہ کی راہ میں) خرچ بھی کرتے ہیں اور ہم (فقراء) خرچ نہیں کرتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسا عمل نہ بتاؤں کہ جب تم اس پر عمل کرو تو اپنے سے پہلے لوگوں (کے اجرو ثواب) کو پالو گے اور اپنے سے بعد والے لوگوں سے آگے نکل جاؤ گے، سوائے اس شخص کے جس نے تمہاری طرح وہ وظیفہ پڑھا، تم ہر نماز کے بعد تینتیس مرتبہ «سُبْحَانَ اللَٰه» ، تینتیس مرتبہ «الحَمْدُ لِلَٰه» اور اتنی ہی بار «اللهُ أَكْبَرُ» پڑھ لیا کرو، اور جب (سونے کے لئے) اپنے بستر پر جاؤ (تو اسی طرح پڑھ لیا کرو)۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ فقراء صحابہ کرام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے عرض کی کہ (اے اللہ کے رسول) مالدار لوگ اپنے مال کی بدولت بلند درجات اور ہمیشہ ہمیشہ کی نعمتیں حاصل کر گئے ہیں، وہ ہماری طرح نماز بھی پڑھتے ہیں، ہمای طرح روزے بھی رکھتے ہیں، اور اُن کے پاس زائد مال و دولت بھی ہے، وہ اس سے حج کرتے، عمرہ ادا کرتے ہیں، جہاد کرتے ہیں اور صدقہ و خیرات بھی کرتے ہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسا عمل نہ بتاؤں کہ اگر تم اس پر عمل پیرا ہو جاؤ تو تم اپنے سے آگے بڑھ جانے والوں کو پالو گے اور تمہارے بعد آنے والے تمہیں نہیں پا سکیں گے۔ (تم اُن سے اجر و ثواب میں بلند ہی رہو گے) ہر نماز کے بعد تینتیس بار «سُبْحَانَ اللَٰه» ، تینتیس بار «الحَمْدُ لِلَٰه» اور تینتیس بار «اللهُ أَكْبَرُ» پڑھ لیا کرو“ فرماتے ہیں کہ پھر ہمارے درمیان اختلاف ہو گیا، ہم میں بعض کہنے لگے کہ ہم تینتیس مرتبہ «سُبْحَانَ اللَٰه، الحَمْدُ لِلَٰه» پڑھیں گے اور چونتیس بار «اللهُ أَكْبَرُ» پڑھیں گے۔ لہٰذا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دوبارہ حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم «سُبْحَانَ اللَٰه، الحَمْدُ لِلَٰه، اللهُ أَكْبَرُ» پڑھتے رہو حتیٰ کہ تم ان سب کو تینتیس تینتیس بار مکمّل پڑھ لو۔
تخریج الحدیث:
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.