سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، اہل ثروت اور مالدار لوگ (بہت زیادہ) اجر و ثواب لے گئے ہیں۔ وہ ہماری طرح (قرآن مجید اور دیگر اذکار) پڑھتے ہیں اور (اللہ کی راہ میں) خرچ بھی کرتے ہیں اور ہم (فقراء) خرچ نہیں کرتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسا عمل نہ بتاؤں کہ جب تم اس پر عمل کرو تو اپنے سے پہلے لوگوں (کے اجرو ثواب) کو پالو گے اور اپنے سے بعد والے لوگوں سے آگے نکل جاؤ گے، سوائے اس شخص کے جس نے تمہاری طرح وہ وظیفہ پڑھا، تم ہر نماز کے بعد تینتیس مرتبہ «سُبْحَانَ اللَٰه» ، تینتیس مرتبہ «الحَمْدُ لِلَٰه» اور اتنی ہی بار «اللهُ أَكْبَرُ» پڑھ لیا کرو، اور جب (سونے کے لئے) اپنے بستر پر جاؤ (تو اسی طرح پڑھ لیا کرو)۔“