جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 472. (239) بَابُ حَذْفِ السَّلَامِ مِنَ الصَّلَاةِ. نماز میں سلام کو مختصر کہنے کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سلام کو مختصر کہنا سنّت ہے۔“
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
حضرت اوزاعی مذکورہ سند سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ ”سلام کو مختصر کرنا سنت ہے۔“ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس روایت کو عیسیٰ بن یونس، ابن مبارک اور محمد بن یحییٰ نے فریابی کی سند سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سلام کو مختصر کرنا سنّت ہے۔“
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.