جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 453. (220) بَابُ إِخْفَاءِ التَّشَهُّدِ وَتَرْكِ الْجَهْرِ بِهِ. تشہد آہستہ آواز سے پڑھنے اور بلند آواز سے نہ پڑھنے کا بیان
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سنّت طریقہ یہ ہے کہ تُو تشہد کو آہستہ آواز کے ساتھ پڑھے۔
تخریج الحدیث: اسناده حسن
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ یہ آیت تشہد کے بارے میں نازل ہوئی ہے، «وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا» [ سورة الإسراء ] ”اور اپنی نماز کو نہ بلند آواز سے پڑھیں نہ بلکل پست آواز سے۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.