جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ 365. (132) بَابُ السُّجُودِ فِي (إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ)، وَ (اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ). سورہ «إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ» اور «اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ» میں سجدہ تلاوت کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سورۃ «إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ» [ سورة الإنشقاق ] اور «اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ» [ سورة العلق ] میں سجدہ کیا۔
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
حضرت عطاء بن میناء سے روایت ہے کہ اُنہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ «إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ» [ سورة الإنشقاق ] اور «اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ» [ سورة العلق ] میں سجدہ کیا۔ حضرت ایوب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بیشک حضرت عطاء بن میناء نیک لوگوں میں سے تھے۔
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.