365. (132) بَابُ السُّجُودِ فِي (إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ)، وَ (اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ).
365. سورہ «إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ» اور «اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ» میں سجدہ تلاوت کا بیان
حضرت عطاء بن میناء سے روایت ہے کہ اُنہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ «إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ» [ سورة الإنشقاق ] اور «اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ» [ سورة العلق ] میں سجدہ کیا۔ حضرت ایوب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بیشک حضرت عطاء بن میناء نیک لوگوں میں سے تھے۔