صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ
اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
417. (184) بَابُ وَضْعِ الْيَدَيْنِ حَذْوَ الْمَنْكِبَيْنِ فِي السُّجُودِ.
سجدوں میں دونوں ہاتھوں کو دونوں کندھوں کے برابر رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 640
نا بُنْدَارٌ ، نا أَبُو عَامِرٍ ، أنا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَدَنِيُّ ، حَدَّثَنِي عَبَّاسُ بْنُ سَهْلٍ السَّاعِدِيُّ ، قَالَ: اجْتَمَعَ أَبُو حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ، وَأَبُو أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ، وَسَهْلُ بْنُ سَعْدٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ، فَقَالَ أَبُو حُمَيْدٍ : أَنَا أَعْلَمُكُمُ بِصَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ فَكَبَّرَ، فَذَكَرَ بَعْضَ الْحَدِيثِ، وَقَالَ:" ثُمَّ سَجَدَ فَأَمْكَنَ أَنْفَهُ وَجَبْهَتَهُ وَنَحَّى يَدَيْهِ عَنْ جَنْبَيْهِ، وَوَضَعَ كَفَّيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ حَتَّى رَجَعَ كُلُّ عَظْمٍ فِي مَوْضِعِهِ حَتَّى فَرَغَ"
سیدنا عباس بن سہل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (ایک دفعہ) سیدنا ابوحمید ساعدی، ابواسید ساعدی، سہل بن سعد ساعدی اور محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہم جمع ہوئے تو سیدنا ابو حمید رضی اللہ عنہ نے فرمایا، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کو تم سب سے زیادہ جانتا ہوں۔ (صحابہ اکرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی تو پھر آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز بیان کریں۔ اُنہوں نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو «اللهُ أَكْبَرُ» کہتے۔ پھر کچھ حدیث بیان کرنے کے بعد فرمایا کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا تو اپنی پیشانی اور اپنی ناک کو خوب جما کر رکھا اور اپنے دونوں بازؤں کو پہلوؤں سے دور اور اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے کندھوں کے برابر رکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اُٹھایا حتیٰ کہ ہر ہڈی اپنی جگہ میں لوٹ گئی (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی اطمینان و سکون کے ساتھ نماز پڑھتے رہے) حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہو گئے۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح